Live Updates

نواز شریف قائد اعظم کا نام لیتے ہوئے شرم کریں، عوام کو حقوق دلائیں گے: عمران خان ، کپتان اور کارکنوں نے بجلی کے بلوں کو آگ لگا دی

جمعہ 19 ستمبر 2014 22:58

نواز شریف قائد اعظم کا نام لیتے ہوئے شرم کریں، عوام کو حقوق دلائیں گے: ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے اتنے مہنگے غیر ملکی دوروں کے جواب میں انتہائی قلیل غیر ملکی سرمایہ کاری آئی، نواز شریف قائد اعظم کا نام لیتے ہوئے شرم کیا کریں، نواز شریف سمجھ رہیں کہ ہم تھک کر چلے جائیں گےلیکن ہمارا تو ذرا لمبا پروگرام ہے اور ہم استعفیٰ لے کر ہی جائیں گے، تب تک نواز شریف جہاں بھی جائیں گے ’گونواز گو‘ کا نعرہ ان کا استقبال کرے گا۔

عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے سول نافرمانی کی تحریک پر عمل کرتے ہوئے بجلی کے بلوں کو آگ لگا دی۔ ڈی چوک میں جاری درنے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ سیاسی کا مجھے جتنا مزہ اس ایک مہینے میں آیا اتا مزہ پچھلے 18سالوں میں نہیں آیا کیونکہ یہاں میں محسوس کرتا ہوں کہ میں عبادت کر رہا ہوں، میں یہاں پاکستان کی بے بس عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور میں ان کے حقوق کی آواز بلند کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے آج اسمبلی میں تقریر کے دوران کہا کہ قائد اعظم نے قوم کو متحد رکھنے کا کہا مگر یہ دھرنے والے قوم کو تقسیم کر رہے ہیں، نواز شریف قائد اعظم کا نام لیتے ہوئے تھوڑی سی شرم کر لیا کریں، کیونکہ قائد اعظم تو ٹیکس دیتے تھے،منی لانڈرنگ نہیں کرتے تھے اور نہ ہی احتجاج کرنے والوں پر گولیاں چلواتے تھے، قائد اعظم نے تو ہمیشہ قربانی دی تھی، انہوں نے اقتدار کے لئے ملک نہیں بنایا تھا، دوسری جانب نواز شریف جب سے اقتدار میں آئے ہیں یہ ملک غریب اور میاں صاحب امیر ہوتے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں آج سب کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارا آنے کا مقصد پاکستانی شہریوں کو ان کے حقوق کی آگاہی دینا ہے، جیسے جیسے عوام میں شعور آتا جائے گا ، اس عوام کو بھیڑ بکریوں کی طرح رکھنا مشکل ہوتا جائے گا، اگر پاکستانیوں کو میرے دھرنے سے اپنے حقوق کا علم ہوتا جائے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ میں وزیر اعظم بنتا ہوں یا نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ برطانیہ میں اصل جمہوریت قائم ہے تو وہاں لوگ آزاد ہیں، ان کو سب حقوق حاصل ہیں، وہاں پولیس لوگوں پر تشدد نہیں کرتی کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے ساتھ بھی برابری پر قانونی کاروائی ہو گی۔ جو قوم ظلم برداشت کرتی رہتی ہے وہ مردہ ہو جاتے ہے اور اس کے مقابلے میں قوم کو ان کے حقوق کا پتہ تو وہاں سے ظلم ختم ہو جاتا ہے۔ پاکستان میںہمیشہ ہم یہ سوچتے رہے ہیں کہ ہمارا کاروبار چل رہا ہے تو ہمیں باقی لوگوں سے کیا لگے، ہمیں یہ سوچ بدلنی ہو گی، اگر ایسا ہی چلتا رہا تو وہی ہو گا جو آج کینیا میں ہوتا، غریب کو کھانے کو نہیں ملتا تو وہ امیروں سے چھیننے لگ جائے گااور کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

کپتان نے دعویٰ کیا کہ پی پی 136اور پی پی 107میں جج نے ریٹرنگ آفیسر کے بارے میں کہا ہے کہ 138میں سے 80پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی کے دوران ان کا کردار ’شرمناک‘ تھا۔ سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ قوم سے جھوٹ بولا گیا کہ استعفے کے علاوہ سب مطالبات مان لئے گئے لیکن دراصل آدھی بات بھی نہیں مانی گئی، نواز شریف اگر تو آپ کا یہ خیال ہے کہ میں تھک کر جا رہا ہوں تو یہ آپ کی بھول ہے میں یہاں ہی ہوں اور آپ کے استعفے کے بغیر نہیں جا رہا، میں تو عید بھی یہیں منا رہا ہوں اور اس کے بعد میرا لمبا پروگرام ہے، نواز شریف ! آپ کا جینا مشکل ہو جائے گا، یہ جہاں بھی جائیں گے لوگ ان کو ’گو نواز گو‘ کہیں گے۔

عمران خان نے شرکاءکو بتا یا کہ پشاور میں آج مسلم لیگ ن کی ریلی تھی، وہاں ہماری حکومت ہے جس کے وزیر اعلی پرویز خٹک ہیںلیکن ہم نے وہان ان کو روکنے کے لئے کوئی کنٹینرز نہیں رکھے اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا، کیونکہ ہم تو احتجاج کرنے کی مکمل اجازت دیتے ہیں اور عوام کی آواز نہیں دباتے، لیکن وہاں بھی کیا ہوا کہ ریلی تو نواز لیگ کی تھی لیکن تعرہ وہاں بھی وہی لگا ’گو نواز گو‘۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے کی حالت سب سے بری ہے، آج ہمارے55 لاکھ بچے پرائمری اسکول سے باہر ہیں اور ڈھائی کروڑ بچے سیکنڈری اسکو ل سے باہر ہیں، بچوں کو صاف پانی تک دستیاب نہیں ہے اور 4لاکھ بچے اس پانی کو پی کر مر جاتے ہیں، ہمارے 11کروڑ لوگ تو غربت کی لکیر سے نیچے ہیں اور 55فیصد کے قد کھانا پورا نہ ملنے کی وجہ سے چھوٹے رہ گئے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کو پنجاب میں پچھلے 5سالوں میں جرائم میں ۳۰ فیصل اضافہ ہو، 170,000گاڑیاں کی مجموعی چوری میں 130,000پنجاب میں چوری ہوئیں، پورے ملک میں 5سالوں کے دوران 30 لاکھ جرائم ہوئے جن میں سے 20لاکھ صوبہ پنجاب میں ہوئے۔ دوسری جانب کوئلے پر چلنے والے پاور پلانٹس کے بارے غلط قیمتیں مقرر کی گئیں، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے آج کہا ہے کہ جو بجلی پاکستان میں کوئلے سے 15روپے کی بنتی ہے، وہی بجلی بھارت میں 7روپے میں پیدا کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج نیب میں شریف برادران کے خلاف کیس بند کر دیا گیا، اب مک مکا کے بعد چند دنوں میں خورشید شاہ کے خلاف بھی کیسز واپس ہو جائیں گے، لیکن یاد رکھا جائے جب ہم آئیں گے یہ کیسز واپس آئیں گے اور ہم 200ارب ڈالر جو سوئس بینکوں میں پڑے ہیں وہ بھی واپس لائیں گے۔ ۶ سال پہلے پاکستان میں 5.3 ارب کی سرمایہ کاری ہوئی اور آج نواز شریف کے اتنے دوروں کے باوجود صرف 70کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہو سکی، نواز شریف کے دوروں پر خرچہ کتنا تھا یہ سوال نہ ہی پوچھا جائے۔

عمران خان نے سوال کیا کہ ایک سال کے دوران نواز شریف نے بجلی کیوں مہنگی کی، کیوں مجھے بجلی دستیاب نہیں ہے اور کیوں بجلی چوروں کو نہیں پکڑا گیا؟اس موقع پر انہوں نے اپنا بجلی کا بل بھی جلادیا جس کی پیروی کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کئی کارکنوں کی جانب سے بجلی اور گیس کے بلوں کو آگ لگا دی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات