سعودی عرب ، سیلون میں مردوں کے بال کاٹنے والی خواتین گرفتار،

خواتین سے بھاری رقم بھی برآمد،غیر قانونی طور پر مقیم تھیں،سعودی مذہبی پولیس کا چھاپہ

جمعہ 19 ستمبر 2014 23:08

سعودی عرب ، سیلون میں مردوں کے بال کاٹنے والی خواتین گرفتار،

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) سعودی عرب کی مذہبی پولیس نے دارالحکومت ریاض میں دو افریقی نژاد غیر ملکی خواتین کو گرفتار کرلیا،ان خواتین پر مردوں کے بال کاٹنے اور بھاری معاوضہ وصول کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دونوں خواتین سے بھاری رقم بھی برآمد کی گئی ہے اور یہ خواتین مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم تھیں۔

متعلقہ عنوان :