چینی صدرکے سیاحت کے لیے جانے والے اپنے شہریوں کومشورے،

سیاح فوری طورپر تیارہونے والی نوڈلز ساتھ لیکرنہ جائیں ،گھر کا کھاناکم باہر کا زیادہ کھائیں،زی جن پنگ

جمعہ 19 ستمبر 2014 23:08

چینی صدرکے سیاحت کے لیے جانے والے اپنے شہریوں کومشورے،

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء)چینی صدر شی جن پنگ نے بیرونِ ملک جانے والے چینی سیاحوں کو ملک کی شہرت بہتر کرنے اور اپنا رویے میں بہتری لانے کے لیے کئی مشورے دیے ہیں،چینی میڈیاکے مطابق انہوں نے کہاکہ تعطیلات پر بیرونِ ملک جانے والے سیاحوں کو اپنے ساتھ فوری تیار ہونے والی نوڈلز نہیں لے کر جانی چاہییں،معدنی پانی کی بوتلیں مت پھینکیں، سمندری حیات کو نقصان مت پہنچائیں، فوری تیار ہونے والی نوڈلز کم کھائیں اور سمندر سے حاصل کی جانے والی خوراک زیادہ استعمال کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ زور زور سے حلق صاف کرنے، قطار توڑنے، طیاروں اور ٹرینوں میں جوتے اتارنے، اور دوزانو بیٹھ کر سگریٹ پینے کی عادتوں سے سیاحوں کے بارے میں غلط تاثر قائم ہوتا ہے۔