سندھ میں نئے صوبوں کی مخالفت کیخلاف ایم کیو ایم کا آج دھرنے کا اعلان

ہفتہ 20 ستمبر 2014 11:34

سندھ میں نئے صوبوں کی مخالفت کیخلاف ایم کیو ایم کا آج دھرنے کا اعلان

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے سندھ سمیت ملک میں مزید انتظامی یونٹ بنانے کے مطالبے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بیانات کے خلاف آج کراچی میں احتجاج اور دھرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے ایم کیو ایم کی رہنما اور ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس سوسائٹی کی رکن خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ جب دیگر صوبوں کی تقسیم کی بات ہوسکتی ہے تو سندھ کی کیوں نہیں جبکہ نئے صوبوں سے تقسیم نہیں بلکہ ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں نئے صوبوں کی مخالفت کھلی دشمنی کا اعلان ہے جس کے خلاف آج ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس سوسائٹی کے تحت تحریک انصاف کے رہنمائوں کےبیانات کے خلاف کلفٹن میں تین تلوار پر دھرنا دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :