وائیٹ ہاوس میں مشتبہ شخص داخل ، ایک حصہ خالی کرانا پڑا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 11:38

وائیٹ ہاوس میں مشتبہ شخص داخل ، ایک حصہ خالی کرانا پڑا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء)وائٹ ہاؤس سیکرٹ سروس کے مطابق نامعلوم شخص وائٹ ہاؤس کا جنگلہ پھلانگ کر عمارت میں داخل ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اطلاع پر وہاں موجود میڈیا کے نمائندے اور وائٹ ہاؤس کے عملے کو باہر بلا لیا گیا ، اور پھر تقریباً آدھے گھنٹے بعد واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔ اس واقعے سے چند لمحے پہلے صدر براک اوباما کیمپ ڈیوڈ روانہ ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ایک نامعلوم شخص وائٹ ہاؤس میں داخل ہوا تھا۔