بینگ بینگ میں ہریتک کیساتھ ڈانس میں ساتھ دینے کیلئے بڑی محنت کرنا پڑی، کترینہ کیف
ہفتہ 20 ستمبر 2014 11:41
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) اداکار ہریتک روشن نئی فلم ”بینگ بینگ“ میں کترینہ کیساتھ کچھ اعلیٰ درجے کے ڈانس مووز کیساتھ نظر آئینگے گے تو دوسری طرف کترینہ کیف نے اعتراف کیا ہے کہ اسے ہریتک کے ساتھ ڈانس میں ساتھ دینے کے لیے بڑی محنت کرنا پڑی ہے۔ کترینہ کیف نے فلم ’ بینگ بینگ‘ کے ایک منظر میں سمندر میں بے خوف ہو کر کشتی چلائی۔
یہ فلم 2 اکتوبر کو سینماء گھروں کی زینت بنے گی۔ دوسری طرف سلمان خان نے بھی اپنے ریالٹی شو ”بگ باس “ کے سیزن 8 میں مدعو کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ”بگ باس“ کی ٹیم نے فلم ”بینگ بینگ “ کی ٹیم کو اپنے ٹی وی شو کی افتتاحی تقریب میں آنے کی دعوت کی ہے مگر ابھی تو فلم کی ٹیم نے آنے سے انکار کردیا ہے۔(جاری ہے)
31 سالہ کترینہ کیف اس فلم میں ہریتک کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ دراصل ہالی ووڈ فلم ”نائٹ اینڈ ڈے “ کا ریمیک ہے جس میں ٹام کروز اور کیمرون ڈیاز نے مرکزی کردار ادا کیے تھے تو کترینہ نے اس فلم کے ٹائٹل ٹریک کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”اس فلم ”بینگ بینگ“ میں ہریتک کیساتھ ڈانس میں ساتھ دینا میرے لئے ایک بہت بڑا چیلنج تھا، اس کی لچکدار حرکات واقعی شاندار ہیں اور میرا ساتھ ساتھ ڈانس کرنا واقعی ایک واضح فرق تھا اور مجھے اس کیساتھ سٹیپ ملانے میں کافی توانائی صرف کرنا پڑی کیونکہ جب ہریتک ڈانس کرتا ہے تو اس میں قدرتی طور پر توانائی بھر آتی ہے اور اسے شاید ڈانس میں زیادہ کوشش نہیں کرنا پڑتی مگر کسی دوسرے کے لیے یہ بہت ہی مشکل کام ہے۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.