شہنشاہ غزل کی یاد میں کراچی کے مقامی سٹوڈیو میں پروگرام ’بزم مہدی‘ کا انعقاد

ہفتہ 20 ستمبر 2014 11:44

شہنشاہ غزل کی یاد میں کراچی کے مقامی سٹوڈیو میں پروگرام ’بزم مہدی‘ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) شہنشاہ غزل مہدی حسن کی یادمیں کراچی کے مقامی سٹوڈیومیں پروگرام ”بزم مہدی “ کا انعقاد کیا گیا جس میں حمیراچنہ، سلمان علوی، شبانہ کوثر اور دیگر نے اپنی آواز کا جادوجگایا اور مہدی حسن کی یادگارغزلیں اورگیت پیش کئے جسے شرکاء نے خوب سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے انڈیاکی معروف لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کا کہنا تھا کہ مہدی حسن موسیقی کی دنیا میں اپنا جو مقام رکھتے ہیں وہ کسی کے بھی حصے میں نہیں آیا‘ مہدی حسن غزل کو جس انداز میں گاتے تھے وہ نہ ان سے پہلے کسی سے سنا نہ ان کے بعد سننے کو ملا ہے جب بھی اداس ہوتی ہوں تومہدی صاحب کی غزل ”رنجش ہی سہی“ سنتی ہوں۔

پی ٹی وی کراچی سنٹر سے جاری کئے جانیوالے پروگرام ’بزم مہدی‘ کے پروڈیوسر امجد علی شاہ ہیں جبکہ میزبان گلوکار سلمان علوی ہیں۔ گزشتہ دنوں گلوکارہ حمیرا چنہ اور اکرام مہدی کے گائے ہوئے دو گانے ناظرین کی اکثریت نے بہت پسند کیے۔

متعلقہ عنوان :