ن لیگ کے ایم این اے رامیش کمار کو ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 12:12

ن لیگ کے ایم این اے رامیش کمار کو ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پی آئی اے عملے کی شکایت کرنے پر کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی جانب سے زبردستی جہاز سے اتارے جانےوالے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کو ڈانٹ پلادی۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وزیر دفاع خواجہ آصف کو اکیلا کرسی پر بیٹھا ہوا دیکھ کر کراچی ایئرپورٹ پر پیش آنےوالے واقعے اور پی آئی اے حکام کی شکایت لگانے کیلئے ان کے پاس پہنچ گئے، جیسے ہی انہوں نے اپنے بورڈنگ پاس خواجہ آصف کو دکھائے تو وزیر دفاع ان پر برس پڑے۔

خواجہ آصف سے نالاں ہوکر رمیش کمار پچھلی نشستوں پر بیٹھے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے پاس آکر بیٹھ گئے اور انہیں وزیر دفاع کے رویے اور بورڈنگ پاس دکھاکر شکایت لگاتے رہے۔

متعلقہ عنوان :