گلوکار بننے کیلئے آیا تھا ،قسمت نے مجھے اداکار بنا دیا ‘ جمال شاہ

ہفتہ 20 ستمبر 2014 12:35

گلوکار بننے کیلئے آیا تھا ،قسمت نے مجھے اداکار بنا دیا ‘ جمال شاہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) ٹی وی کے ورسٹائل اداکار جما ل شاہ نے کہ ہے کہ تھیٹر فنکاروں میں سے اداکار امان اللہ میرے پسندیدہ فنکار ہیں ان جیسے فنکار صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں مگر افسوس ہم لوگ ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں فن اور فنکار کی کوئی قدر نہیں ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جمال شاہ نے کہا کہ جب معاشرے میں فنکاروں کی عزت نہیں کی جائیگی تو ملک سے فن ختم ہوتا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں حادثاتی طور پراداکار بنا ہو ں ،گلوکار بننے کیلئے آیا تھا لیکن قسمت نے کو کچھ اورہی منظور تھا اور میں اداکار بن گیا ۔ اداکاری مشکل کام ہے جو ہرآدمی کے بس کا کام نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بنیادی طور پر گلوکار اداکار و مصور بھی ہوں مگر بد قسمتی سے پاکستان میں کسی کو محنت کا صلہ نہیں ملتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نظام نے عوام کو غربت اور افلاس کے سوا کچھ بھی نہیں دیا احتجاج سب کا حق ہے دونوں سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے ذریعے سے تمام مسائل کا حل نکالنا ہوگا ۔ایک سوال کے جواب میں جمال شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فنکار پاکستانی فنکاروں کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔