Live Updates

سیاسی جرگے نے عمران خان اور قادری سے ملاقات کیلئے بدھ کو وقت مانگ لیا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 12:47

سیاسی جرگے نے عمران خان اور قادری سے ملاقات کیلئے بدھ کو وقت مانگ لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) اپوزیشن کے سیاسی جرگے نے تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے سربراہان کو خط کے جواب کیلئے بدھ تک کا وقت دیدیا۔ سیاسی جرگے کے رکن سینیٹر رحمان ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عمران خان اور طاہر القادری سے ملاقات کیلئے بدھ کا وقت مانگا ہے اور ہمیں امید ہے کہ بدھ کو دونوں رہنماوٴں سے براہ راست مذاکرات ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے جرگے کو طاہرالقادری اورعمران خان سے براہ راست مذاکرات کے لیے کہا جس کے بعد ہم نے عمران خان اورطاہرالقادری کو جرگے کے خط کا جواب دینے کی درخواست بھی کی ہے۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ہم نے تحریک انصاف اورعوامی تحریک کی قیادت کو حکومت کے ساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی شروع کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ بدھ کو ملاقات اور خط کا جواب بھی مل جائیگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :