نئی دہلی: کپڑوں کی نمائش میں پاکستانی تاجر لٹ گئے
ہفتہ 20 ستمبر 2014 14:48
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) پراگتی میدان میں جاری ’عالیشان پاکستان‘ کے عنوان سے تجارتی نمائش میں چور پاکستانی اسٹالز سے قیمتی ڈیزائنر کپڑے چرانے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نمائش میں حصہ لینے والے پاکستانی تاجروں نے 14 ستمبر کو نمائش کے آخری دن اپنے لائے ہوئے کپڑوں کی چوری کی تین ایف آئی آر درج کرائی ہیں۔
ان تینوں کیسز میں، شاہدرہ کی رہائشی ایک خاتون اور تریلوک پوری کے رہنے والے ایک مرد اور عورت کو تاجروں نے چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔پہلے کیس میں لاہور کے تاجر کے مطابق ایک عورت تقریباً چار بجے کے قریب ان کے اسٹالز نمبر 8 اور 9 پر آئی، اور چھ عدد قیمتی لباس چرا لیے۔ عورت جس کا نام سپنا بتایا جاتا ہے، کو لوگوں نے رنگے ہاتھوں پکڑا، اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق خاتون کا نام نرمل کور ہے، اور وہ شاہدرہ کی رہنے والی ہے۔
پولیس نے نرمل کور کی ملکیت سے کئی برانڈز کے مہنگے کپڑے برآمد کیے۔
خاتون کے مطابق اسے یاد نہیں کہ اس نے کپڑے کہاں کہاں سے چرائے ہیں۔اسی اسٹال سے کچھ دیر بعد ایک اور چوری کی اطلاع موصول ہوئی۔ ایک شخص کی ملکیت سے مختلف پاکستانی برانڈز کے کئی کپڑے برآمد ہوئے، لیکن تاجروں کی جانب سے پوچھ گچھ پر وہ خریداری کے بل دکھانے میں ناکام رہا۔ تھوڑی دیر بعد اس نے قبول کیا کہ کپڑے اس نے چرائے تھے۔ اس شخص کی شناخت شاہدرہ کے رہائشی وکاس کے نام سے ہوئی ہے۔
نئی دہلی کے ایڈیشنل کمشنر پولیس، ایس بی ایس تیاگی کے مطابق پولیس کو انڈین ٹریڈ پروموشن آرگنائیزیشن کی جانب سے چوری کے واقعات کے بارے میں کوئی شکایت نہیں ملی ہے۔
تاہم ایک سینیئر پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایسی نمائشوں میں ہزاروں لوگ اسٹالز پر آتے ہیں، اس لیے اسٹال مالکان کو اپنے سامان کی حفاظت خود کرنی چاہیے، تاکہ کوئی بھی چور ہجوم کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔
عالیشان پاکستان نمائش کی آرگنائیزر اور فیشن پاکستان کی چیئرپرسن صنم چوہدری کے مطابق انہیں ان ایف آئی آرز کے بارے میں علم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ "نمائش میں ایک اسٹال میرا بھی تھا، اور سیکیورٹی اچھی تھی، لیکن اس کو مزید سخت کیا جاسکتا تھا، میں صرف اتنا جانتی ہوں کہ FNKAsia کی ڈیزائنر ہما عدنان کی کچھ جیولری گم ہوئی ہے"۔
کراچی کے ڈیزائنر لیبل FNKAsia کی ہما عدنان نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں نمائش میں نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک سیاہ رنگ کی پائل، جس کی قیمت پندرہ ہزار روپے تھی، نمائش کے دوسرے دن غائب ہوگئی۔
انہوں نے کہا "میں ایف آئی آر درج کروانا چاہتی تھی، لیکن پھر میں نے نہیں کرائی"۔
ہما عدنان کی کلیکشن کو بہت پذیرائی حاصل ہوئی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلی دفعہ انتظامات مزید بہتر ہوں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.