ضرب عضب،کلئیرنگ کےدوران دہشتگردوں کی فائرنگ، صوبیدارشہید

ہفتہ 20 ستمبر 2014 15:03

ضرب عضب،کلئیرنگ کےدوران دہشتگردوں کی فائرنگ، صوبیدارشہید

راول پنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) شمالی وزیرستان ایجنسی میں پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، کلیئرنگ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائب صوبیدار مزمل شہید ہوگئے، جب کہ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے بویا میں علاقہ دہشت گردوں سے صاف کرنے کے دوران چھپے ہوئے دہشت گردوں نے پاک فوج پر حملہ کردیا، فائرنگ سے نائب صوبیدار مزمل شہید، جب کہ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے۔



آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کا واقعہ علاقہ بویا سے پانچ کلو میر جنوب مشرق میں پیش آیا، واضح رہے کہ دہشت گردوں کے 11 جون کو کراچی ایئرپورٹ پر حملوں کے بعد پاک فوج کی جانب سے 15 جون بروز اتوار ضرب عضب کے نام سے آپریشن شروع کیا گیا، جس میں اب تک کی کامیاب کارروائی کے بعد 1000 سے زائد دہشت گردوں کو صف ہستی سے مٹا دیا گیا، جب کہ دہشت گردوں کی کمین گاہیں، اسلحہ ڈپو اور مواصلاتی نظام بھی تباہ و برباد کردیئے گئے۔ س

متعلقہ عنوان :