پنجاب حکومت کا میڈیکل اورانجنیئرنگ کے داخلوں کے لیے اینٹری ٹیسٹ ختم کرنیکا فیصلہ

ہفتہ 20 ستمبر 2014 16:09

پنجاب حکومت کا میڈیکل اورانجنیئرنگ کے داخلوں کے لیے اینٹری ٹیسٹ ختم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) پنجاب حکومت نے میڈیکل اورانجنیئرنگ کی تعلیم کے داخلوں کے لیے آئندہ سال سے اینٹری ٹیسٹ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ میں وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ،سیکریٹری ایجوکیشن ،وائس چانسلر یو ای ٹی ، چیئر مین لاہور بورڈ اور سیکریٹری ہائرایجوکیشن نے شرکت کی ۔

اجلاس میں وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے صوبے کے تمام بورڈ ز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سال سے میڈکل اور انجنیئرنگ کی تعلیم کے داخلوں کے لیے اینٹری ٹیسٹ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس ضمن میں تیار کی گئی سمری کو حتمی منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا یا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :