Live Updates

خیبرپختونخواہ میں حکومت بنا سکتے تھے، رواداری کیساتھ تحریک انصاف کو موقع دیا، سعد رفیق

ہفتہ 20 ستمبر 2014 18:06

خیبرپختونخواہ میں حکومت بنا سکتے تھے، رواداری کیساتھ تحریک انصاف کو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں حکومت بنا سکتے تھے لیکن رواداری کے ساتھ تحریک انصاف کو حکومت بنانے کا موقع دیا گیا۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر حکومت بنا سکتے تھے اور یہ ان کی خواہش بھی تھی لیکن رواداری کے تحت تحریک انصاف کو حکومت بنانے کا موقع دیا۔

اسی طرح بلوچستان میں مفاہمت کے تحت وزارت اعلیٰ نہیں لی۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے تمام محکموں کی کارکردگی پر اثر پڑا۔ انہوں نے کہا کہ نعروں یا باتوں سے بجلی پیدا نہیں ہوتی اس کیلئے کام کرنا پڑتا ہے۔ سعد رفیق نے مزید کہا کہ امن مذاکرات کے بعد آپریشن ضرب عضب کا فیصلہ کیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :