تحریک طالبان کا آخری سانس تک جہاد جاری رکھنے کا عزم ، دو کمانڈرز کو لاہور ایئر پورٹ اور کھاریاں میں فوجی تنصیبات پر حملوں کا ٹاسک سونپ دیا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 18:37

تحریک طالبان کا آخری سانس تک جہاد جاری رکھنے کا عزم ، دو کمانڈرز کو ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) تحریک طالبان نے آخری سانس تک جہاد جاری رکھنے کا عزم کیا ہے دو کمانڈرز کو لاہور ایئر پورٹ اور کھاریاں میں فوجی تنصیبات پر حملوں کا ٹاسک سونپ دیا ہے 5 جہادی یونٹ بھی بنائے گئے ہیں جو ملک کے 6 اہم شہروں میں نیٹ ورک کو مضبوط کرکے اپنی کاروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو دی ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کی مجلس شوریٰ کا ایک اہم اجلاس افغانستان میں چند روز قبل ہوا ہے جسمیں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ آخری سانس تک جہاد جاری رکھا جائیگا پاکستان کے 6 شہروں میں نیٹ ورک قائم کرکے اسمیں وسعت دی جائے اور مضبوط پلاننگ کے تحت ان بڑے شہروں میں تخریب کاری کی کاروائیاں شروع کی جائیں جبکہ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمانڈر نجیب اللہ مجاہد اور اس کے ہمراہ 20 مجاہدین کو لاہور ایئر پورٹ پر حملہ کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے جبکہ کمانڈر مجاہد عالم زیب اور کھاریاں میں فوجی اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے جبکہ تحریک طالبان نے ملک بھر کی جیلوں میں بند تحریک طالبان کے اہم رہنماؤں اور کارکنوں کو چھڑانے کیلئے ان جیلوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی ہے اور ان جیلوں کے نقشہ جات بھی فراہم کردیئے گئے ہیں جہاں پر ان کے اہم لیڈر اور کارکن بند ہیں رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان 26 ستمبر 2014ءء تک کسی بھی وقت اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جس پر وزارت داخلہ نے فوری طور پر ملک بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا ہے جبکہ ایئر پورٹس‘ بندرگاہوں‘ فوجی چھاؤنیوں‘ ایئر بیس ‘ وزیر اعظم ہاؤس‘ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ‘ گورنر ہاؤس سمیت اہم عمارتوں کی سکیورٹی کو سخت کرنے کی ہدایات کی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :