سندھ کو ٹکڑے کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، قائم علی شاہ ،سندھ پر میلی نظر رکھنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، کارکنوں، تاجروں نمائندوں اور معززشہریوں سے بات چیت

ہفتہ 20 ستمبر 2014 19:07

سندھ کو ٹکڑے کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، قائم ..

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کو ٹکڑے کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، سندھ پر میلی نظر رکھنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے،خیرپور جیلانی ہاوٴس میں کارکنوں، تاجروں نمائندوں اور معززشہریوں سے باتیں کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امن وامان سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سیلاب کا خطرہ ٹل گیا ہے حفاظتی پشتوں کو مزید مضبوط کرنے کے لیے بجٹ میں مزید رقم رکھی جائیگی، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن پر عمل کیا ہے، پاکستان کے عوام پیپلزپارٹی اور اس کے چیئرمین سے محبت کرتے ہیں، انہوں نے کہا ہم برابری کی بنیاد پر کام کررہے ہیں بے روزگاری کو ختم کررہیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ نے سرکٹ ہاوٴس خیرپور میں عوامی مسائل سنے اور موقع پر ہدایات جاری کیں، اس موقع پر کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر خیرپور، ڈی آئی جی، ایس ایس پی سمیت پارٹی کے رہنما بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :