بگرام جیل سے رہا ہونے والے قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 19:14

بگرام جیل سے رہا ہونے والے قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) بگرام جیل سے رہا ہونے والے چودہ قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا۔ قیدیوں میں 8 کا تعلق خیبرپختونخواہ جبکہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے دو، دو قیدی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق بگرام جیل سے رہا ہونے والے چودہ قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قیدیوں کو سی ون تھرٹی کے ذریعے نورخان ائربیس لایا گیا۔

حکام نے رہا ہونے والوں قیدیوں کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔ ذرائع کے مطابق رہا ہونے والے قیدیوں میں 8 کا تعلق خیبرپختونخواہ جبکہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے دو دو قیدی شامل ہیں۔ کے پی کے سے تعلق رکھنے والے آٹھ قیدیوں کو پولیٹیکل ایجنٹ جبکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :