عمران نے طاہرالقادری سے لندن میں ملاقات کس کی خواہش پر کی: سعد رفیق
ہفتہ 20 ستمبر 2014 20:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) وزیر یلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان ہونے والا معاہدہ قوم کے سامنے لایا جائے۔ کہتے ہیں استعفیٰ مانگنے والے اپنے استعفے دیئے بیٹھے ہیں۔میڈیا گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت نے تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جس کے تحت خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت بننے دی اگر چاہتے تو وہاں اتحادی حکومت بنا سکتے تھے۔
بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی کے تحت گورنر شپ اور وزارت اعلیٰ بھی نہیں لی اور اختلافات کے باوجود ایم کیو ایم کا بھی مینڈیٹ مانا اور سندھ میں ان کی گورنر شپ برقرار رکھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے انتخابات میں دھاندلی کا رونا سب سے اونچی آواز میں رویا لیکن وہ اپنے ہی لگائے ایک بھی الزامات کو ثابت نہیں کر سکے۔(جاری ہے)
خواجہ سعد رفیق نے کہا عمران خان اور طاہرالقادری ہمارے چار سوالوں کا جواب دیں کہ عمران خان لندن میں طاہرالقادری سے ہونے والی ملاقات کا اعتراف کیوں نہیں کرتے جبکہ طاہرالقادری اس ملاقات کا اعتراف کر چکے ہیں، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کس نے کرائی اور اس میں ان لوگوں کے کیا مفادات تھے وہ پاکستانی تھے یا پھر غیر ملکی جبکہ اس ملاقات کا ایجنڈا کیا تھا اور اسے کیوں سامنے نہیں لایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے والے بری طرح ناکام ہو چکے ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ وہ اسلام آباد کو بری طرح مفلوج کر دیں گے لیکن انہیں اس بات کا اندازہ بالکل نہیں تھا کہ تمام اختلافات کے باوجود پارلیمنٹ میں موجود جماعتیں اکٹھا ہو جائیں گی جو ایک بہت مشکل کام تھا۔ انہوں نے کہا استعفیٰ مانگنے والے اپنے استعفے دیئے بیٹھے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.