د دونوں جماعتیں اپنی تحریک میں کامیاب ہوئیں نہ ہی تحریک ختم کرنے پرحکومت انہیں آمادہ کر سکی

ہفتہ 20 ستمبر 2014 20:56

د دونوں جماعتیں اپنی تحریک میں کامیاب ہوئیں نہ ہی تحریک ختم کرنے پرحکومت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء)عام انتخابات کی مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف تحریک انصاف کے آزادی اور طاہر القادری کے انقلاب مارچ کو 36روز مکمل ہوگئے۔ایک ماہ چھ روز سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود دونوں جماعتیں نہ تو اپنی تحریک میں کامیاب ہوئیں اور نہ ہی تحریک ختم کرنے پرحکومت انہیں آمادہ کر سکیں۔تفصیلات کے مطابق 14اگست سے لاہور سے اپنے اپنے مارچ کا اعلان کرنے کے بعد تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی اس تحریک کو 36روز کا عرصہ مکمل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس عرصے کے دوران حکومت اور انصاف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے کئی دور گزرے تاہم یہ مذاکرات ابھی تک ناکام رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ساتھ اپوزیشن جرگے اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی نے بھی اس عرصے کے دوران مذاکرات کیے مگر نتیجہ وہی رہا۔ دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ بھی ابھی تک حکومتی و اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے کئی دور گزر چکے ہیں مگر مذاکرات ابھی تک کامیاب نہیں ہوئے تاہم دونوں جماعتوں نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں طویل ترین احتجاجی تحریک کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔