Live Updates

شاہ محمود قریشی نے عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات کا اعتراف کر لیا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 21:38

شاہ محمود قریشی نے عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات کا اعتراف کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) شاہ محمود قریشی نے لندن میں عمران خان اور طاہر القادری ملاقات کا اعتراف کر لیا۔ کہتے ہیں صرف تبادلہ خیال ہوا کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود نے کہا کہ لیڈر ایک دوسرے سے ملتے رہتے ہیں اگر لندن میں عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات ہوئی تو اس میں اچنبھے کی کیا بات ہے۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری کو علم نہیں تھا اس لئے انہوں نے ملاقات کی تردید کی۔ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کا اعتراف تو کر لیا لیکن کسی بھی معاہدے کی سختی سے تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان صرف تبادلہ خیال ہوا تھا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کون سی معلومات کب دینی ہیں یہ لیڈر کا استحقاق ہوتا ہے۔ اس سے پہلے ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے دھرنوں کو لندن پلان قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے عمران خان اور طاہر القادری ملاقات سے متعلق چار سوال کئے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات