عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر مزید سفری پابندیاں لگانے کا فیصلہ ،عالمی ادارہ صحت کا30 ستمبر کو جینیوا میں اجلاس طلب

ہفتہ 20 ستمبر 2014 21:55

عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر مزید سفری پابندیاں لگانے کا فیصلہ ،عالمی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز پر اظہار تشویش کرتے ہوئے 30 ستمبر کو جینیوا میں اجلاس طلب کر لیا جس میں پاکستان پر مزید سفری پابندیاں لگنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ ہفتہ کے روز عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز پر اظہار تشویش کرتے ہوئے 30 ستمبر کو جینیوا میں اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں پاکستان پر مزید سفری پابندیوں کے لگائے جانے کا واضح امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

عالمی صحت ادارہ کے جینیوا اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی فوکل پرسن کریں گی ۔رواں سال پاکستان کے لئے پولیوک ے حوالے سے بدترین سال قرار دے دیا گیا ہے کیونکہ پچھلے دو سال 2012-13 ء میں پولیو کے کیسز کی تعداد151 تھی جبکہ رواں سال10 مہینوں کے دوران 166 کیسز پولیو کے رپورٹ ہوئے ہیں اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سندھ درے ناز نے کہا کہ پولیو کی بڑھتی ہوئی تعداد پر بہت افسوس ہے لیکن پولیو کیسز فاٹا ،پشاور اور کراچی کے ان علاقوں سے سامنے آرہے ہیں جہاں پر پولیو ٹیمیں پہنچ نہیں سکتیں اور وہاں پر سکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :