ریفرنڈم میں ناکامی،اسکاٹ لینڈ میں جھڑپیں چھڑنے سے 22زخمی،درجنوں گرفتار،جھڑپیں اسکاٹ لینڈ کے سب سے بڑے شہر گلاسگو میں شروع ہوئیں ،صورتحال کشیدہ،پولیس نفری بڑھادی گئی

ہفتہ 20 ستمبر 2014 22:28

ریفرنڈم میں ناکامی،اسکاٹ لینڈ میں جھڑپیں چھڑنے سے 22زخمی،درجنوں گرفتار،جھڑپیں ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم کی ناکامی کے بعدحامیوں اورمخالفین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جس کے نتیجے میں 22افرادزخمی جبکہ 56کو گرفتارکرلیاگیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جھڑپیں اسکاٹ لینڈ کے سب سے بڑے شہر گلاسگو میں شروع ہوئیں ، برطانیہ کے تسلط سے آزادی کے حوالے سے اسکاٹ لینڈ میں کرائے جانے والے ریفرنڈم میں آزادی پسندوں کی شکست اور عوام کا برطانیہ کے ساتھ رہنے کے فیصلے کے ساتھ ہی گذشتہ رات سے اسکاٹ لینڈ کے دوسرے بڑے شہر میں صورت حال کشیدہ ہوگئی ہے ،برطانیہ کے ساتھ رہنے کے حامی اور مخالفین کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی نفری بڑھادی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق مقامی حکام کا کہنا تھا کہ حالات پولیس کے کنٹرول میں ہیں اور ہونے والی جھڑپوں کے دوران کئی افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اسکاٹ لینڈ میں سلطنت برطانیہ سے علیحدگی کے لئے کرائے جانے والے ریفرنڈم میں عوام کی اکثریت نے برطانیہ کے ساتھ رہنے کے حق میں ووٹ دیدیا ہے۔

متعلقہ عنوان :