دہشتگردی کے خلاف مہم میں عراق کی مدد کی جائے ،چین،

چین دہشتگردی کے خلاف مہم میں عالمی برادری کے ساتھ ہے،سلامتی کونسل میں چینی مندوب کی گفتگو

ہفتہ 20 ستمبر 2014 22:28

دہشتگردی کے خلاف مہم میں عراق کی مدد کی جائے ،چین،

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے عالمی برادری سے درخواست کی ہے، دہشتگردی کے خلاف مہم میں عراق کی مدد و حمایت کریں،چینی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں، چین کے مستقل نمائندے نے عالمی برادری سے درخواست کی کہ عراق میں نئی حکومت تشکیل پاگئی ہے اور یہ ملک دہشتگرد گروہوں کے خلاف برسرے پیکار ہے اس لئے ضروری ہے کہ سب ملکر عراق کی مدد و حمایت کریں،چین کے سفیر نے کہا کہ موجودہ حالات میں عراق میں سرگرم ہشتگرد، عالمی امن و سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہیں اور دہشتگردوں کی ہر سطح پر بیخ کنی کی جانی چاہیے اور چین دہشتگردی کے خلاف مہم میں عالمی برادری کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :