پشاورپولیس نے بم دھماکوں اورپولیس تھانوں پر حملوں میں ملوث مبینہ حملہ آورکوگرفتارکرلیا ،

چمکنی ،متنی ،بڈھ بیر اور مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،جرائم پیشہ ،افغان مہاجراوراشتہاری ملزمان گرفتارکرنے کادعوی

ہفتہ 20 ستمبر 2014 22:49

پشاورپولیس نے بم دھماکوں اورپولیس تھانوں پر حملوں میں ملوث مبینہ حملہ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) پشاورپولیس نے بم دھماکوں اورپولیس تھانوں پر حملوں میں ملوث مبینہ حملہ آورکوگرفتارکرلیا ہے ،گرفتارحملہ آور کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدکرلیاگیا، دوسری کارروائی کے دوران دوخطرناک اشتہاری مجرمان کوبھی گرفتارکرلیا واقعات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن نجیب الرحمن کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے چمکنی ،متنی ،بڈھ بیر اور مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیاگیا جس کے نتیجے میں ایک خطرناک مبینہ حملہ آور گل منان کی گرفتاری کادعویٰ کیاگیاہے ایس پی رورل شاکر اللہ بنگش کے مطابق گرفتارحملہ آور 2008میں اس وقت کے سی سی پی او،ایس پیزرورل،پولیس موبائل پرحملے میں ملوث رہاہے جس کے نتیجے میں ایک سب انسپکٹر اور دوپولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے ملزم نے متنی پولیس سٹیشن پربھی حملہ کیاتھا جس میں پولیس تھانے کونقصان پہنچاتھا ملزم کیخلاف دہشت گردی کے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں گزتہ روز سرچ آپریشن کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیاگیاپولیس نے دوسری کارروائی کے دوران خطرناک دواشتہاری مجرمان کوبھی گرفتارکرلیا ۔

متعلقہ عنوان :