Live Updates

ہائی کورٹ کے حکم پر عمران خان کے متعلق اشتعال انگیز بیان دینے پر رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 22:57

ہائی کورٹ کے حکم پر عمران خان کے متعلق اشتعال انگیز بیان دینے پر رانا ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد پولیس نے عمران خان کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے پر سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ کے حکم پر تھانہ چہلیک میں سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف نازیبا اور شر انگیز بیان دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ 153 دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ رانثا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف اپنی مختلف تقاریر اور بیانات میں ایسی زبان استعمال کی جس میں لوگوں کو اکسایا گیا کے وہ عمران خان کو نقصان پہنچائیں جس پر تھانہ چہل یک میں راناثنااللہ کیخلاف 153 ت پ کی دفعات کیساتھ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے چند روز قبل عمران خان کے خلاف اشتعال انگیز بیان دیا تھا، جس کے بعد ملتان کے ایک شہری نے ہائی کورٹ میں رانا ثنا اللہ کے نازیبا الفاظ کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات