سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مکین گھروں کو لوٹنا شروع

اتوار 21 ستمبر 2014 11:06

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مکین گھروں کو لوٹنا شروع

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) سندھ میں دریاسے ملحقہ کچے کے علاقوں میں پانی داخل ہونے سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ پنجاب میں سیلاب متاثرین گھروں کو لوٹ رہےہیں جبکہ کچھ خیموں میں مقیم ہیں ۔دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد سکھربیراج سے نکلنے والے سیلابی ریلے نے پنوں عاقل کےملحقہ درجنوں دیہات کو متاثر کیاہے اور لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔

(جاری ہے)

گڈو بیراج میں پانی کے بہاؤ میں کمی تو آرہی تاہم کشمور میں کچے کے بعد علاقے زیر آب آچکے ہیں۔گھوٹکی میں قادرلوپ بند پر دباؤ بڑھنے کے بعد لوگوں کو ریلف کیمپوں میں منتقل کردیاگیاہے۔ دوسری جانب پنجاب میں سیلاب متاثرہ افراد کوپانی اترنے بعد اب اپنے گھروں کی تعمیر ومرمت کی فکر لاحق ہے۔رحیم یار خان اور بہاول پور میں زیادہ ترمتاثرین پانی کی وجہ سے راستے بند ہونےوسےابھی تک کیمپوں میں مقیم ہیں۔مظفر گڑھ کے سیلاب متاثرین کوریلیف کیمپوں میں خوراک اورعلاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :