Live Updates

کرپشن اور دھوکے بازی کیخلاف جہاد میں عمران خان کے ساتھ ہیں، محسن حسن خان

اتوار 21 ستمبر 2014 17:32

کرپشن اور دھوکے بازی کیخلاف جہاد میں عمران خان کے ساتھ ہیں، محسن حسن ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ کرپشن اور دھوکے بازی کیخلاف جہاد میں عمران خان کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

شہر قائد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں سابق کرکٹر محسن حسن خان بھی شریک ہیں، نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران اور میں اچھے دوست ہیں، عمران خان نے کرپشن اور دھوکے بازی کیخلاف جہاد شروع کیا ہم بھی ان کے ساتھ ہیں، ہمیں اسے کامیاب کرنا ہوگا، میری دعا ہے کہ اللہ ملک کو عظیم قوم بنائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :