آئی جی پنجاب کی صوبہ بھر کے تمام پولیس افسران کو فالتو گاڑیاں اور عملہ فوری واپس بلانے کی ہدایات

اتوار 21 ستمبر 2014 18:54

آئی جی پنجاب کی صوبہ بھر کے تمام پولیس افسران کو فالتو گاڑیاں اور عملہ ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے صوبہ بھر کے تمام پولیس افسران کو فالتو گاڑیاں اور عملہ فوری طور پر واپس بلانے کی ہدایات جاری کردی ہیں پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع میں پولیس نفری کی کمی اور سرکاری گاڑیوں کے بے جا استعمال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے ایس ایس پی صاحبان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں جن افسران کے پاس زائد گاڑیاں اور عملہ ہے اسے فوری طور پر واپس بلا کر فیلڈ میں تعینات کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :