18اکتوبر کے جلسے سے دوبارہ سیاست کا آغاز کریں گے: بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

اتوار 21 ستمبر 2014 20:12

18اکتوبر کے جلسے سے دوبارہ سیاست کا آغاز کریں گے: بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن کے موقع پر تمام سیاسی جماعتوں سے سیاسی بیان بازی سے روکا گیا تھا، اور آج میں اکیلا سیاستدان ہوں جو اس حوالے سے اپنی بات پر قائم ہوں، 18اکتوبر کو پیپلز پارٹی کے جلسے سے دوبارہ سیاست کا آغاز کریں گے اور مخالفین کی جانب سے عائد کئے جانے والے تمام الزامات کا بھرپور جواب دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ہمیں اسٹیبلیشمنٹ کی ٹیسٹ ٹیوب میں بننے والے سیاستدانوں کو زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہئے، فی الحال سیلاب متاثرین اور آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :