الیانا ڈی کروزکو شاہ رخ کیساتھ کام کرنیکاموقع مل گیا

پیر 22 ستمبر 2014 12:22

الیانا ڈی کروزکو شاہ رخ کیساتھ کام کرنیکاموقع مل گیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز کو شاہ رخ خان کیساتھ کام کرنے کا موقع مل گیا،، فلم فین میں دونوں پہلی بار جلوہ گر ہونگے،بالی ووڈ میں کئی نئی اداکارائیں شاہ رخ خان کیساتھ فلم میں اداکاری کرکے ہٹ ہوگئیں ،، اور اب یہی موقع مل رہاہے فلم برفی سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی الیانا ڈی کروز کو،یش راج بینر تلے بننے والی فلم فین میں الیانا کو شاہ رخ خان کے ہمراہ کاسٹ کرلیاگیا،، الیانا ڈی کروز پہلی بار بالی ووڈ میں کسی خان کے ساتھ جلوہ گرہونگی ،، اس سے پہلے الیانا نے رنبیرکپور اور ورون دھون کیساتھ بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،فلم فین آئندہ سال نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔