فلم ”دعوت عشق“ نے ”خوبصورت“ کو پیچھے چھوڑدیا

پیر 22 ستمبر 2014 12:27

فلم ”دعوت عشق“ نے ”خوبصورت“ کو پیچھے چھوڑدیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم دعوت عشق نے باکس آفس پر پہلے دن خوبصورت کو پیچھے چھوڑدیا۔ تفصیلات کے دن ایک ہی دن ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی دو فلمیں خوبصورت اور دعوت عشق میں فلمی پنڈت کافی مقابلے کی توقع کررہے ہیں تاہم پہلے دن دعوت عشق نے خوبصورت کو پیچھے چھوڑ دیا اور باکس آفس پر ساڑھے چار کروڑ کا بزنس کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ پاکستانی اسٹار فواد خان کی خوبصورت محض تین کروڑ کا بزنس کرسکی۔ فلم خوبصورت ماضی کی مقبول فلم خوبصورت کا ری میک ہے جس میں اداکارہ سونم کپور ریکھا جبکہ فواد خان راکیش روشن کا کردار نبھائیں گے۔دوسری جانب دعوت عشق کی کاسٹ میں ادیتیہ رائے کپور اور انکے ساتھ پرینیتی چوپڑی جلوگر ہیں۔

متعلقہ عنوان :