سنٹرل ماڈل سکول کی بیسمنٹ میں آتشزدگی ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سامان جل گیا

پیر 22 ستمبر 2014 13:15

سنٹرل ماڈل سکول کی بیسمنٹ میں آتشزدگی ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر 2014ء) لوئر مال کے علاقے میں واقع گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول کے تہہ خانے میں آتشزدگی سے الیکشن کمیشن کا اہم ریکارڈ جل گیا جبکہ فائربریگیڈحکام کاکہناہے کہ آگ چاروں طرف سے لگی ہے ، امدادی کارروائیوں میں مشکلات کاسامناہے جبکہ سکول سے بچوں کو چھٹی دیدی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ریٹی گن روڈ پر واقع سکول کی بیسمنٹ میں الیکشن 2013ءکے ریکارڈ اور ووٹوں سمیت الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سامان موجود تھاجہاں آگ بھڑک اُٹھی تاہم ابتدائی طورپر آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک کنال رقبے پر آتشزدگی محیط ہے ، ریسکیوآپریشن کی نگرانی سکول پرنسپل لیاقت علی کھرل کررہے ہیں جبکہ سکول سے بچوں کو چھٹی دے کر گھر بھیج دیاگیاہے ۔ قائم مقام الیکشن کمشنر نے بتایاکہ سکول کی بیسمنٹ میں غیرانتخابی مواد موجود تھا، الیکشن کمیشن پنجاب کی ٹیم آتشزدگی کے مقام پر پہنچ گئی ۔