Live Updates

خواجہ سراؤں کا تحریک انصاف کو انوکھا چیلنج

پیر 22 ستمبر 2014 13:32

خواجہ سراؤں کا تحریک انصاف کو انوکھا چیلنج

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر 2014ء) خواجہ سراﺅں کی تنظیم سماجی انصاف پارٹی نے تحریک انصاف کے دھرنے کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے اور تحریک انصاف کو خواجہ سراﺅں کیساتھ ناچنے کے مقابلے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو مقابلہ جیتے گا وہی نئے پاکستان کا لیڈر ہوگا ۔ خواجہ سراﺅں کی تنظیم سماجی انصاف پارٹی کے صدر نیلی رانا، جنرل سیکرٹری آشی جان و دیگر عہدیداران نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملکی سیاست کی طرف دیکھتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے، ہم خواجہ سراءرشتوں سے بے نیاز ہیں، ہماری کوئی اولاد نہیں ہوتی، موروثی سیاست کے مخالف ہماری پارٹی میں شامل ہوں، ہم ناچیں، گائیں یا کسی کو کھری سنائیں تو غیرشرعی اور غیراخلاقی سمجھا جاتا ہے جبکہ دھرنے والی ناچیں، جھومیں، گائیں، بدکلامی اور بدتمیزی کریں تو وہ ان حرکات کو اپنا آئینی و قانونی حق سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کے دوران سینکڑوں اموات ہو چکی ہیں جبکہ عمران خان جشن کر رہے ہیں، اپنے روزگار پر دھرنے والوں کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے، 25 ستمبر تک یہ دھرنے ختم نہ کئے تو ہم لاہور سے دھرنوں کے خلاف ”ٹھمکا دھرنے“ دیں گے اور ملک بھر میں تمام شہروں میں خواجہ سراءدھرنوں اور احتجاج کا سلسلہ شروع کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم خواجہ سراءتحریک انصاف کے بہروپیوں کے نقاب سرراہ نوچیں گے اور ٹھمکوں سے دھکے لگا کر تحریک انصاف کو ریڈزون سے واپس گھروں میں دھکیلیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :