بکر منڈی میں” گلو بٹ “ نامی بکرے نے دھوم مچا دی

پیر 22 ستمبر 2014 14:37

بکر منڈی میں” گلو بٹ “ نامی بکرے نے دھوم مچا دی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء)” گلو بٹ “ کی شہرت میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، بکر منڈی میں بھی ” گلو بٹ “ نامی بکرے نے دھوم مچا دی ۔

(جاری ہے)

بکر منڈی میں فروخت کے لئے لانے والے مالک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسے بچوں سے بڑھ کر پالا ہے تبھی اسکی قیمت بھی تین لاکھ روپے مانگ رہا ہوں اور اس سے کم پر فروخت نہیں کروں گا۔ بادام‘ مربے ،چنے ،دودھ اور تازہ چارہ اسکی خوراک ہے ۔مالک نے اس کا نام گلو بٹ کے نام پر رکھنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ آج کل یہی نام مشہور ہے اسی لئے میں نے بھی اس کا یہی نام رکھ دیا۔