Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ،جہاں ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی ، وہیں پیپلز پارٹی کے قائدین بھی پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت سے خائف نظر آنے لگے

پیر 22 ستمبر 2014 15:42

پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ،جہاں ن لیگ کیلئے خطرے کی ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت جہاں ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے وہیں پر پیپلز پارٹی کے قائدین بھی پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت سے خائف نظر آرہے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی جوکہ نورا کشتی کھیلتے آئے ہیں اور اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے کل تک ایکدوسرے کو برا کہنے والے اپنے اپنے مفادات کیلئے اکٹھے ہورہے ہیں اور یہی بات لوگوں کیلئے تکلیف کا باعث ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت تحریک انصاف کی طرف جھکتی نظر آرہی ہے تاہم بعض اضلاع میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ بھی بنیادی طور پر مضبوط نظر آتی ہے تاہم تحریک انصاف کا موجودہ گراف عوامی نظر میں دونوں جماعتوں سے بہتر نظر آرہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات