دھرنا سیاست دم توڑ چکی ہے، عوام عمران اور قادری گٹھ جوڑ کو سمجھ چکے ہیں‘ احسن اقبال

پیر 22 ستمبر 2014 15:57

دھرنا سیاست دم توڑ چکی ہے، عوام عمران اور قادری گٹھ جوڑ کو سمجھ چکے ..

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنا سیاست دم توڑ چکی ہے ، عوام نے ترقی کے خلاف سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدوملہی میں ڈسٹرکٹ پریس کلب نارووال کے وائس چیئرمین حاجی محمد ادریس کی وفات پر ان کی رہائشگاہ پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دھرنا سیاست دم توڑ چکی ہے عوام ترقی کے نام پرملک کے خلاف سازش کرنے والے عمران اور قادری گٹھ جوڑ کو سمجھ چکے ہیں ۔

دھرنے دراصل پاکستانی عوام کے خلاف عالمی سازشوں کا شاخسانہ ہیں اور ان کی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت عوام کی ترقی و خوشحالی کے دن رات کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حاجی محمد ادریس کی خدمات کو مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔مرحوم ایک درویش صفت صحافی تھے۔ وہ زرہ صحافت کے خلاف ہر وقت سینہ َسپر رہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :