خیرپور،اندھیر نگری چوپٹ راج بغیر کسی نیلامی کے محکمہ پولیس کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین بلڈر مافیہ کے حوالے

پیر 22 ستمبر 2014 16:01

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) اندھیر نگری چوپٹ راج بغیر کسی نیلامی کے محکمہ پولیس کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین بلڈر مافیہ کے حوالے ،شاپنگ سینٹر بنانے کے نام پر تاجروں سے لاکھوں روپے وصول کر لیئے گئے، میونسپل کمیٹی سے نقشہ منظور نہ کرایا گیا میونسپل کمیٹی کی جانب سے شاپنگ سینٹر تعمیر ہونے سے لا علمی کا اظہار کردیا،تھانہ اے سیکشن کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین پر شاپنگ سینٹر بننے کے خلاف خیرپور کے وکلا کا ہائی کورٹ میں جانے کا اعلان، شہریوں میں تشویش کی لہر ،شاپنگ سینٹر کی تعمیرکا کام تیزی سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے آبائی شہر خیرپور میں محکمہ پولیس کی کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین جس میں پرانی قومی شاہراہ پر واقعہ پولیس لائین ، خیرپور شہر کے وسعت میں واقعہ تھانہ اے سیکشن ، تھانہ رانی پور اور تھانہ ٹھری میرواہ کی زمین شامل ہے اس سلسلے میں زرائع نے بتایا محکمہ پولیس کی کروڑوں روپے مالیت کی یہ زمین کوڑیوں کے مول ایک با اثر بلڈر کو لیز پر دے دی گئی ہے جبکہ تھانہ اے سیکشن کی زمین پر بلڈر مافیہ نے شہر کے کئی تاجروں سے زیر تعمیر شاپنگ سینٹر میں فرنٹ کی دکانوں کا لالچ دے کر لاکھوں روپے بھی وصول کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے زرائع نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ بلڈر نے شہر میں نا ہی اپنا آفیس قائم کیا ہے اور نا ہی شاپنگ سینٹر کا نقشہ میونسپل کمیٹی خیرپور سے منظور کرایاہے جبکہ پولیس افسران کی آنکھوں کے نیچے پرانی بلڈنگیں مسمار کر کے دن رات تیزی سے کام جاری ہے جبکہ مسمار ہونے والی بلڈنگوں سے نکلنے والے لاکھوں روپے مالیت کا سریا ،ٹیئر اور گاڈرزکو بھی فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نئی زیر تعمیر شاپنگ سینٹر کی بنیادوں میں مسمار بلڈنگ سے نکلنے والی پرانی اینٹوں کا استعمال کیا جارہا ہے زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلڈر مافیہ نے محکمہ پولیس کے کچھ اعلیٰ افسران کے ساتھ ساز باز کر کے پولیس کی سرکاری زمینوں کو کوڑیوں کے مول لیز کرا لیا ہے اور 67 دوکانوں پر مشتمل ایک نقشہ ڈیزین کرکے بااثر تاجروں کو دیئے کر دوکانوں کی بکنگ شروع کردی ہے اس سلسلے میں جب ایس ایس پی خیرپور عثمان غنی صدیقی سے رابطہ کیا گیا انہوں نے بتایا کہ خیرپور پولیس کی زمین پر تعمیرات یاشاپنگ سینٹر کی تعمیر سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے اس سلسلے میں پولیس کا اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ہی کچھ بتا سکتا ہے ادھر خیرپور کے سیاسی ،سماجی،مذہبی، تاجروں اور وکلا برادری میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے کئی وکلا کی جانب سے سرکاری زمینوں کو بغیر کسی نیلامی کے لیز پر دیئے جانے کے خلاف عدالتوں میں جانے کا اعلان کیا ہے شہریوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان اور حساس اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر خیرپور کی سرکاری زمینوں کو لیز پر دیئے جانے کا نوٹس لیں اور کروڑوں روپے مالیت کی زمینوں کو بلڈر مافیہ سے بچایا جائے یادرہے کہ خیرپور شہر کی اربوں روپوں مالیت کی سرکاری زمین کوڑیوں کے مول بااثر سیاسی شحضیات نے لیز کرالی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :