انٹر کالجیٹ ٹورنامنٹس میں کالجوں کی انٹری جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع خوش آئند ہے ،محمد شریف خانزادہ

پیر 22 ستمبر 2014 16:03

ٹنڈو الہیار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء)گورنمنٹ ایس ۔ ایم کالج ٹنڈو الہیار کے سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن اور ڈی۔ پی ۔ ای ایسو سی ایشن سندھ (رجسٹرڈ) کے سابق صدر محمد شریف خانزادہ نے تعلیمی بورڈ حیدر آباد کے سیکریٹری شفیق احمد شیروانی سے ملاقات کی۔ گورنمنٹ کالج نصر پور اور ایس ۔ ایم کالج ٹنڈو الہیار کے ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن ساجد لطیف خانزادہ اور سید محمد ندیم اور دیگر بھی ان کے ساتھ تھے۔

انہوں نے انٹر کالجیٹ ٹورنامنٹس میں کالجوں کی انٹری جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے سیکریٹری تعلیمی بورڈ شفیق احمد شیروانی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے اس بر وقت فیصلے سے اندرونِ سندھ کے کھلاڑیوں کا بورڈ کی نمائندگی سے محروم رہ جانے کا خطرہ ٹل گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈ حیدر آباد میں مذکورہ تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کر دی ہے اور آج ہونے والی ڈراز میٹنگ بھی ملتوی ہو گئی ہے ۔

انہوں نے اس ضمن میں تعلیمی بورڈ کے چےئر مین اور سیکریٹری تک ہماری درخواست پہنچانے میں تعاون کرنے پر سندھ پرو فیسر لیکچرار ایسو سی ایشن (سپلا) حیدر آباد ریجن کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ اس موقع پر لیڈی اسپورٹس آفیسر تعلیمی بورڈ حیدر آباد شاہدہ شیخ بھی موجود تھیں۔ جنہیں وفد میں شامل ڈائریکٹر ز فزیکل ایجو کیشن نے حج پر جانے کی سعادت پر پیشگی مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔