آپریشن ضرب عضب، تازہ کارروائی میں 23 دہشتگرد ہلاک

پیر 22 ستمبر 2014 17:06

آپریشن ضرب عضب، تازہ کارروائی میں 23 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر 2014ء) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں غلام خان کے علاقے بندی گر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 23 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف جاری کلیرنس آپریشن میں بویہ دیگان، میران شان، میر علی اور دتہ خیل کے علاقوں سے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کردیا گیا ہے اور ان علاقوں میں قائم دہشتگردوں کی پناہ گاہیں بھی ختم کر دی گئیں ہیں۔ ان علاقوں سے فرار ہونے والے دہشتگرد بندی گر اور دیگر علاقوں میں پناہ لے رہے ہیں۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر ان علاقوں میں بھی کارروائی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :