سعودی عرب، بغیر اجازت آنیوالے 24 ہزار عازمین حج واپس بھیج دیئے گئے

پیر 22 ستمبر 2014 17:27

سعودی عرب، بغیر اجازت آنیوالے 24 ہزار عازمین حج واپس بھیج دیئے گئے

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) سعودی عرب کے حکام نے اجازت کے بغیرحج کیلئے آنیوالے 24 ہزار سے زائد افراد کو واپس بھیج دیا،علاوہ ازیں رواں حج سیزن کے آغاز سے لیکر اب تک مدینہ منورہ میں 1400 حج پروازوں کے ذریعے لاکھوں عازمین حج کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق طائف اور گرد و نواح کے علاقوں میں سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر ایسے عازمین حج کو واپس کیا گیا جن کے پاس حج کیلئے اجازت نامے نہیں تھے۔

(جاری ہے)

طائف پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ رواں سال چیک پوائنٹس پر پہلے سے ہی حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ اجازت کے بغیر آنے والے حاجیوں کو روکا جا سکے۔ اس کے علاوہ مکہ مکرمہ کی طرف جانے والی شاہراہوں پر بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ دریں اثنا مسجد الحرام کے امام نے تمام مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ حج کے تقدس کا خیال رکھیں اوراس موقع پر سیاسی نعرے بازی اور مظاہروں سے گریز کیا جائے۔ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ مسجد الحرام میں حج کے موقع پرسیاسی نعرے بازی، فرقہ وارانہ بنیاد پراجتماعات کا انعقاد ممنوع ہیں۔

متعلقہ عنوان :