مختلف سرکاری محکموں اور ان کے ذیلی دفاتر میں خواتین کو جنسی طور پر حراساں کرنے کے الزامات میں ملازمین کے خلاف کاروائی کی سفارش

پیر 22 ستمبر 2014 17:49

مختلف سرکاری محکموں اور ان کے ذیلی دفاتر میں خواتین کو جنسی طور پر حراساں ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) مختلف سرکاری محکموں اور ان کے ذیلی دفاتر میں خواتین کو جنسی طور پر حراساں کرنے کے الزامات میں ملازمین کے خلاف کاروائی کی سفارش کر دی گئی ہے ۔ پہلے مرحلے میں مختلف محکموں کے ملازمین کو معطل کی جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

باخبر سرکاری ذرائع نے خبر رساں ادارے آن لائن کو بتایا ہے کہ مختلف صوبائی محکموں کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹیوں نے اپنی سفارشات چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی ہے جن میں زیادہ تر محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کا کلیریکل سٹاف کے علاوہ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف وغیرہ شامل ہیں ۔

سرکاری محکموں میں خواتین کو جنسی طور پر حراساں کرنے کے الزامات کی روشنی میں تحقیقات شروع کی گئی تھی ۔ تحقیقات مکمل ہونے پر ان کے خلاف تادیبی کاروائی کی سفارشات کی ہیں ۔