بنوں پولیس نے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا،پانچ کلوگرام ریمورٹ کنٹرول بم ناکارہ بنادیاگیا

پیر 22 ستمبر 2014 18:25

بنوں پولیس نے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا،پانچ کلوگرام ریمورٹ کنٹرول ..

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) بنوں پولیس نے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا بم ڈسپوزل سکواڈ نے بنوں ہوید روڈ پر نصب 5کلو گرام ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنادیا تھانہ ہوید کی حدود میں واقع لوڑہ پل بنوں ہوید روڈ پر نامعلوم ملزمان نے سڑک کے کنارے لوہے کے کنستر میں بم نصب کیا تھا جس کیساتھ بیٹری اور تاریں لگی ہوئی تھی بم پر مقامی لوگوں کی نظر پڑی جنہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی ہوید پولیس اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچی اور بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کر لیا اس دوران سڑک کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کرکے علاقے کا محاصرہ کر لیا بم ڈسپوزل سکواڈ نے پہنچ کر سڑک کے کنارے نصب بم کو حکمت عملی سے ناکارہ بنا دیا بم ڈسپوزل یونٹ کے ماہر قسمت خان نے بتایا کہ بم ریموٹ کنٹرول 5کلو وزنی تھا جو پھٹنے کی صورت میں بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا تھا ۔

متعلقہ عنوان :