جان کیری اور ایرانی وزیر خارجہ کی طویل ون آن ون ملاقات،

داعش مخالف حکمت عملی اور ایرانی جوہری پروگرام پر مشاورت کی گئی،امریکی حکام

پیر 22 ستمبر 2014 19:21

جان کیری اور ایرانی وزیر خارجہ کی طویل ون آن ون ملاقات،

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے عراق میں موجود داعش سے خطے اور دنیا کی سلامتی کو درپیش خطرات کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سفارتی حکام نے بتایاکہ دونوں اعلی سفارتی رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات ایک ہوٹل میں ایک گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہی،ملاقات میں ایرانی جوہری پروگرام پر جاری بات چیت کا جائزہ لینے کے علاوہ داعش کے بارے میں حالیہ پیش رفت اور چیلنج کی سنگینی بھی زیر بحث آئی۔

امریکی سفارتی حکام کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے داعش کے بارے میں حکمت عملی کے ان پہلووں پر بھی بات چیت کی جن پر عالمی برادری میں اتفاق کر لیا گیا ہے اور ان پہلووں پر بھی جن پر ابھی حکمت عملی بنانا باقی ہے۔امریکی حکام کے بقول ایران کو بالعموم امریکا کا حریف سمجھا جاتا ہے تاہم امریکا چاہتا ہے کہ عراق اور شام میں عسکریت پسندوں کے خلاف اتحاد تشکیل پا جائے۔

متعلقہ عنوان :