سکھر،ایک ماہ قبل چا ئنہ اسمگلنگ کے دوران پکڑے دوسو سے زائد کچھووٴں کو رو ہڑی کے قریب دریا ئے سندھ میں چھوڑ دیا گیا

پیر 22 ستمبر 2014 21:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) ایک ماہ قبل چا ئنہ اسمگلنگ کے دوران پکڑے گئے دوسو سے زائد کچھووٴں کو رو ہڑی کے قریب دریا ئے سندھ میں چھوڑ دیا گیا اس مو قع پر سیکریٹری فا ریسٹ نا ئلہ واجد ، ڈبلیو ڈبلیو ایف کی نما ئندہ عظمیٰ نو رین ، فاریسٹ و ڈبلیو ڈبلیو ایف کے افسران کے علاوہ لو گوں کی ایک بڑی تعداد بھی مو جو د تھی کچھو وٴں کو دریا ئے سندھ میں کھلے پا نی میں چھوڑا گیا اس مو قع پر سیکر یٹری فاریسٹ نا ئلہ واجد نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے بتا یا کہ ان کچھو وٴں کو ایک ماہ قبل چائنہ میں اسمگلنگ کے دوران پکڑ کر پا کستان لا کر سکھر میں رکھا گیا کیو نکہ ان کچھو وٴں کا تعلق اندرون سندھ سے تھا اور یہ کچھوے دریا ئے سندھ میں پا ئی جا نے والی کچھو وٴں کی نسل میں تھے جنہیں مختلف مقامات سے پکڑا گیا تھا ان کو ایک ماہ تک سکھر کے ری ہیبلیٹیشن سینٹر میں ایک ماہ کی نگہداشت میں رکھا گیا تھا انہوں نے بتا یا کہ کر اچی میں بھی گذشتہ دنوں دو سو اٹھا رہ کچھوے پکڑے گئے تھے جن میں سے ایک مر گیا با قہ سترہ کو کر اچی کے سینٹر میں رکھا گیا ہے جن کو بھی جلد سکھر لا کر دریا ئے سندھ میں چھوڑا جا ئے گا کچھو وٴں میں چھو ٹے بڑے کچھوے شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :