پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کرکٹ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کل ہوگا۔ سیریز اگلے ماہ دبئی میں کھیلی جائے گی۔

سیریز میں ایک ٹی ٹونٹی میچ اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے

پیر 22 ستمبر 2014 23:09

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کرکٹ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کرکٹ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان آج ہوگا‘ سیریز اگلے ماہ دبئی میں کھیلی جائے گی‘ سیریز میں ایک ٹی ٹونٹی میچ اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے‘ ٹی ٹونٹی میں ٹیم کی قیادت شاہد خان آفریدی اور ون ڈے ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں پیر کے روز ٹیم کا اعلان نہ ہوسکا۔ چیف سلیکٹر معین خان کی زیر صدارت اجلاس میں آج (منگل) کے روز ٹیم کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔