گورنر پنجاب کی الطاف حسین سے ملاقات،ٹیکنو کریٹس کی حکومت بنانا چاہتے ہیں، متحدہ قائد
منگل 23 ستمبر 2014 11:40
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملک میں دو سال کے لیے ٹیکنو کریٹ حکومت بنانے کی تجویز پیش کر دی ، کہتے ہیں ٹیکنو کریٹ حکومت بلاتفریق احتساب کرے اور کسی کو نہ چھوڑے۔ لندن میں ایم کیو ایم سیکرٹریٹ میں متحدہ کے قائد الطاف حسین سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی جس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔ الطاف حسین کا کہنا تھا ان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں دو سال کے لیے ٹیکنو کریٹس کی حکومت بنا دی جائے جس میں چودھری سرور جیسے ایماندار لوگ شامل ہوں ، یہ حکومت بلا تفریق احتساب کرے اور کسی کو بھی نہ چھوڑے۔
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ انتخابی دھاندلی شفاف تحقیقات ہوں جس سے سب مطمئن ہوں۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے زیادہ اقدامات نہیں کیے گئے ۔
بچے ، عورتین اور بوڑھے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں کو فیس سیونگ دینی چاہئے ، دھرنے کے لئے 40 دن بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر تمام جماعتوں کو اتفاق ہے ، چودھری سرور نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے استعفیٰ دینے سے مسائل حل نہیں ہونگے۔ کچھ لو کچھ دو کا اصول اپنانا پڑتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کا چین کے ساتھ چائے کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
امید ہے آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کے خدوخال مئی میں طے پا جائیں گے، وزیرخزانہ
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ
-
پاکستان سے سمگلنگ کے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں،وزیراعظم شہباز شریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.