وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ کیخلاف قتل کا مقدمہ ، حکومت نے سپریم کورٹ سے ریلیف مانگ لیا
منگل 23 ستمبر 2014 12:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر 2014ء) وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت 11 شخصیات کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کے قتل کے مقدمہ پر حکومت نے سپریم کورٹ سے ریلیف مانگ لیا ، حکومت نے باضابطہ اپیل کی بجائے سپریم کورٹ میں تحریری بیان جمع کرا دیا۔ اٹارنی جنرل کی جانب سے سپریم کورٹ میں تحریر بیان جمع کرایا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وفاقی وزراء سمیت 11 اعلیٰ عہیدیداروں کے خلاف شاہراہ دستور پر قتل کے مقدمہ کے اندراج کا عدالتی حکم غیر قانونی ہے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ سیشن جج نے لاء آفسیر کے دلائل کو نظر انداز کیا ۔ سیاسی انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم انصافی ہے۔
(جاری ہے)
امن و امان کو برقرار رکھنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ انتظامیہ نے ہر ممکن حد تک تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن دھرنے والوں نے وزیر اعظم، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی کی باڑ توڑ کر قانون کی خلاف ورزی کی۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے ایکشن میں اسلحہ بارود استعمال نہیں ہوا، جواب میں کہا گیا ہے کہ شاہراہ دستور پر تصادم میں تین افراد جاں بحق ہوئے، دو افراد کی موت مظاہرین کی اپنی فائرنگ سے ہوئی جبکہ ایک شخص کی موت طبعی تھی ۔
حکومتی جواب میں کہا گیا ہے کہ ریاست کی رٹ، امن و عامہ کی ذمہ داری کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایکشن لینا پڑا ۔ 31 اگست کو واقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی گئی تھی جس کی تفتیش جاری ہے۔ دوسری ایف آئی آر حقائق کے خلاف اور پراپیگنڈے پر مبنی ہے، دوسرا مقدمہ درج کرنے والوں کو اسی مقدمہ کی تفتیش میں شامل ہونا چاہئے تھا۔ تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف ورزی پر پولیس نے لوگوں کو پکڑا مگر اسلام آباد ہائی کورٹ نے تمام گرفتار افراد کو رہا کر دیا، جواب میں سپریم کورٹ سے ریلیف کی استدعا کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.