مقبوضہ کشمیرپربلاول کا بیان،بھارتی تعصب پرکائرہ پروگرم چھوڑ کرچلے گئے

منگل 23 ستمبر 2014 13:09

مقبوضہ کشمیرپربلاول کا بیان،بھارتی تعصب پرکائرہ پروگرم چھوڑ کرچلے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر 2014ء) کشمیر سے متعلق بلاول بھٹو کے بیان پر بھارتی میڈیا بھڑک اُٹھا، ساری بھڑاس ٹی وی پروگرام میں قمرزمان کائرہ پر نکالنے کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

اگر بھارت کا روشن خیالی، شرح خواندگی اور سکیولرازم کو آزمانا ہو تو ایک بار مقبوضہ کشمیر کا ذکر کردیں، بھارتی آپے سے باہر ہوجاتے ہیں، ایسے ہی کچھ ہوا پاکستان پیپلزپارٹی کے رہ نما قمر زمان کائرہ کے ساتھ، جنہیں ٹاک شو میں مدعو کیا گیا، مگر اینکر نے اس کو بھڑاس نکالنے کا بہانہ بنا لیا، جج،جلاد اور وکیل کا کردار نیوز اینکر ارنب گوسوامی خود ہی ادا کرتے رہے، پروگرام دیکھ کر لگتا تھا قمر زمان کائرہ کو صرف سننے کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔

ٹائمز ناؤ کے اینکر قمر زمان کائرہ کو بولنے کیلئے بالکل ٹائم نہیں دے رہے تھے، گوسوامی کی بدزبانی نے دھیمی طبعیت کے حامل پی پی پی رہ نما کو ناراض کر دیا، قمرزمان کائرہ احتجاجاً پروگرام چھوڑ کر چل دئیے۔