خاندان کی ذمہ داری، میچ فکسنگ کیس کا سامنا کرنے والے کرس کرینز نے بسوں کی صفائی شروع کر دی

منگل 23 ستمبر 2014 13:33

خاندان کی ذمہ داری، میچ فکسنگ کیس کا سامنا کرنے والے کرس کرینز نے بسوں ..

آک لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر 44 سالہ کرس کرینز جنہیں آج کل برطانوی حکام کی جانب سے میچ فکسنگ کی تحقیقات کا سامنا ہے کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ انہوں نے اپنے گھر کا خرچ چلانے اور روزمرہ کی گزر اوقات کیلئے بسوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کرس کرینز کے نزدیکی دوست ڈیون نیش نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کرس کرینز نے مجبورا بسوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا ہے کیونکہ انھیں اپنی فیملی کو سپورٹ کرنے کیلئے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

کرس کرینز کی اہلیہ مل کروسر کا بھی کہنا ہے کہ ان کے شوہر کے پاس اپنی فیملی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اور کوئی چوائس نہیں تھی۔ واضع رہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کرینز کو میچ فکسنگ کے الزامات کے تحت تحقیقات کا سامنا ہے۔ کرس کرینز نے ہمیشہ ان الزامات کو مسترد کیا ہے کہ وہ کسی بھی سطح پر میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں۔