رانا مشہود سے مرکزی قیادت نالاں‘ تما م وزارتیں واپس لئے جانے کا امکان

منگل 23 ستمبر 2014 13:41

رانا مشہود سے مرکزی قیادت نالاں‘ تما م وزارتیں واپس لئے جانے کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا مشہود سے مرکزی قیادت سخت نالاں‘ سیاسی صورتحال نارمل ہونے کے بعد رانا مشہود سے تمام قلمدان واپس لئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا مشہود کیخلاف پیسے لینے کی 12 اگست کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مرکزی قیادت سخت نالاں ہے اور رانا مشہود کیخلاف تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جوکہ چالیس روز گزرنے کے بعد بھی فائنڈنگ پیش نہ کرسکی جبکہ رانا مشہود نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر مرکزی قیادت ان سے سخت ناراض ہے اور اب پنجاب حکومت کے اہم اجلا سو ں میں رانا مشہود کو نہیں بلایا جارہا اور سیاسی صورتحال بہتر ہونے پر رانا مشہود وزارت قانون و پارلیمانی امور‘ جیل خانہ جات اور امور نوجوانان کی وزا رتیں بھی واپس لئے جانے کا امکا ن ہے